36

نریندر مودی سے کس ملک کا سفیر ملاقات کیلئے پہنچ گیا؟ بڑی خبر آ گئی


نئی دہلی(ڈیلی پریس کانفرنس) بھارت میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود محمد الستی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی ہے۔

ضرور پڑھیں: کبیر والا میں سکول کی چھت گر گئی، متعدد بچے زخمی
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو گرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے صرف اتنا ہی بتایا گیا کہ سعودی سفیر نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے تاہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دنیا بھر کے کئی ممالک اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے سعودی وزیر خارجہ بھی آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں