22

”چائے پیو گے؟“ رنویر سنگھ نے گرفتار بھارتی پائلٹ کیلئے کیا پیغام جاری کیا کہ پاکستانی صحافی نے یہ بات کہہ دی؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) بھارتی طیارے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ تک آئے اور پھر پاک فضائیہ کی ٹیمیں دیکھ کر ’ پے لوڈ‘ گراتے ہوئے دم دبا کر بھاگے تو بھارتی میڈیا نے اسے ”سرجیکل سٹرائیک 2“ کا نام دیدیا اورتقریباً ہر بھارتی خوشی کے شادیانے بجانے گا۔

ضرور پڑھیں: کبیر والا میں سکول کی چھت گر گئی، متعدد بچے زخمی
بھارتی فنکار اور کرکٹرز بھی انڈین ائیر فورس کے گن گانے لگے اور ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد کے پیغامات کے علاوہ سیلوٹ پیش کرتے رہیں مگر گزشتہ روز پاک فوج نے سب کو خاموش کروا دیا۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا۔

اس واقعے کے بعد بڑھ چڑھ کر باتیں کرنے والے اداکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی سانپ سونگھ گیا اور سوشل میڈیا پر ایسی خاموشی چھا گئی کہ جیسے ”ورچوئل کرفیو“ نافذ ہو تاہم اداکار رنویر سنگھ اب بھی باز نہ آئے اور اپنے گرفتار ہونے والے پائلٹ کیلئے ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی صحافی نے انہیں ’چائے‘ پینے کی دعوت دے ڈالی۔ رنویر سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”بہادر ونگ کمانڈر ابھی نندن، بھارت تمہارے ساتھ ہے۔۔۔“

رنویر سنگھ کا یہ بیان سامنے آنے پر بھارتیوں اور پاکستانیوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آنے لگا لیکن پاکستانی صحافی عمر قریشی نے صرف ایک ہی بات کہی کہ ”چائے پیو گے؟“ اور یوں پاکستانیوں کو ایک مرتبہ پھر دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں