51

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بڑی خوشخبری سنا دی ،درخواست منظور کر لی گئی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی پہلی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت کردی
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لے لی ہے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے ، عدالت نے نوازشریف کی میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث نے کہا کہ 5 جنوری کو نوازشریف کی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نوازشریف کی صحت 15 جنوری کو پہلی بار دل کی تکلیف ہوئی ، نوازشریف کی صحت خرابی کے باعث طبی بنیادوں پر درخواست کی ۔

ضرور پڑھیں: دس ماہ سے جیل میں قید مرغی چور کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ، ایسا انکشاف ہو گیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
خواجہ حارث نے کہا کہ غیر معمولی حالات اور ہارڈشپ گراﺅنڈ پر ضمانت دی جاتی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل گراﺅنڈ بھی ہارڈ شپ کے زمرے میں آتی ہے ؟خواجہ حارث نے بتایا کہ جی ہارڈشپ میڈیکل کے علاوہ ہو سکتا ہے، مقدمات میں تاخیر کی وجہ سے بھی ضمانت مل جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں