35

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان:12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع


اسلام آباد: (ڈیلی پریس کانفرنس) سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاوس میں قیام کا امکان ہے، پاکستان میں 10 سے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

(ڈیلی پریس کانفرنس)کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے، ولی عہد کے دورے کے دوران ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، معاہدے کے تحت سعودی عرب 3 ارب ڈالر کا تیل 3 سال تک فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان میں 10 سے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی مذاکرات ہوں گے، ایل این جی کے 2 بجلی گھر بھی سعودی عرب کو دینے پر بات چیت ہوگی، سعودی عرب کی جانب سے بجلی گھروں میں 2 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے، گوادر میں آئل ریفائنری کے لیے سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سعودی عرب گوادر آئل ریفائنری میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، دیگر شعبوں میں بھی سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، ان کی آمد سے قبل ہی محمد بن سلمان کے وفد کے ارکان پاکستان پہنچنے لگے ہیں، ان میں ایڈوانس سکیورٹی ٹیم، ڈاکٹرز اور کوریج کرنے والے سعودی میڈیا کی ٹیمبں شامل ہیں، ایڈوانس سکیورٹی ٹیم نے مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کرے گا۔ جس کے لیے اسلام آباد کے 2 بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2 ہوٹل جزوی طور پر بک کر لئے گئے۔ محمد بن سلمان کی ورزش کے سامان، فرنیچر اور ضروری اشیاء سے بھرے 5 ٹرک بھی پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک بڑا وفد آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں