41

سلمان خان ایک بار پھر جاسوس کا کردار نبھائیں گے


ممبئی: (ڈیلی پریس کانفرنس) بالی وڈ میگا سٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم میں جاسوس بننے کیلئے کمر کس لی، ایکشن سے بھرپور کردار کیلئے فلم پروڈیوسرز سلمان خان کو ہی پہلی ترجیح‌ دیتے ہیں.

سلمان خان نے پہلے فلم “ایک تھا ٹائیگر” اور “ٹائیگر زندہ ہے” میں جاسوس کا کردار نبھایا تھا تاہم اس مرتبہ وہ جنوبی کورین تھرل فلم “ویٹرن” کے بھارتی ری میک میں اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “ویٹرن” کے ریمیک حقوق جنوبی کورین سی جے پروڈکشن ہاؤس سے رئیل لائف پروڈکشن ہاؤس نے خرید لیے ہیں۔ سلمان خان کا کردار فُل ایکشن سے بھرپور ہے جو شائقین کو بہت پسند آئے گا۔

بالی وڈ سلطان ان دنوں ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کا ساتھ کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور نبھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں