39

پاکستانیوں کیخلاف زہر اگلنے پر ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا صارف کو ایسا جواب دیدیا کہ اب کبھی وہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے گا

لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور وہ اکثر اوقات اپنے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب پی ایس ایل کا چوتھا سیزن شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر سے ایکشن میں نظرآ ئیں گے ۔

ضرور پڑھیں: رمضان شوگر ملز ، شہباز شریف کی عدم پیشی پر عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق ڈیرن سیمی حال ہی میں پاکستان آئے جہاں انہوں نے پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ کی شاندار تقریب میں شرکت کی اور واپس روانہ ہو گئے تاہم جاتے جاتے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جاوید آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ڈیرین سیمی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” پی ایس ایل میں مجھے متعارف کروانے پر آپ کا شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا ، آپ کیلئے اور آپ کے لوگوں کیلئے بہت سارا پیار ۔ ڈیرین سیمی نے اپنے پیغام میں مشور مقولہ بھی لکھا کہ ” متحد ہوں گے تو قائم رہیں گے، تقسیم ہوں گے تو شکست خوردہ ہوں گے“۔

معروف کھلاڑی کے اس پیغام پر ایک سوشل میڈیاصارف نے بد مزگی کرنے کی کوشش کی اور پاکستانیوں کیخلاف نفرت پر مبنی کمنٹ لکھا جسے دیکھ کر ڈیرین سیمی آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میرے پیج سے دفعہ ہو جاﺅ۔“

ضرور پڑھیں: سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 14 فروری تک توسیع
پاکستانیوں کی جانب سے ڈیرین سیمی کے اس اقدام کے وبے پناہ سراہا جارہاہے اور وہ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں