34

سعودی عرب میں سیلاب سے تباہی، نظام زندگی درہم برہم، پروازیں معطل


ریاض: (ڈیلی پریس کانفرنس) سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ریاض اور تبوک سمیت کئی شہروں میں سکول بند کردیئے گئے، مدینہ میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

ریاض، مدینہ، تبوک اور جزان سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گردوغبار کے طوفان اور بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مدینہ میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

سول ڈیفنس حکام نے لوگوں کو نشیبی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ جدہ میں خراب موسم کی وجہ سے پروازیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں