26

سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر مریم نوازشریف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)سینئر صحافی مبشر زیدی کی والدی انتقال کر گئیں ہیں جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ۔

ضرور پڑھیں: لواری ٹنل کھولنے سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی والدہ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا ۔ ان کاکہناتھا کہ لفظ کبھی بھی اس دل کو آرام نہیں پہنچا سکتے جو ماں کے بچھڑنے پر غمزدہ ہو ، یہ غم پوری زندگی کیلئے ہے ، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

یاد رہے کہ مریم نوازشریف جس وقت اپنے والد اور شوہر کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید تھیں تو اس وقت ان کی والدہ برطانیہ میں سخت بیماری کی حالت میں زیر علاج تھیں تاہم بیگم کلثوم نواز وہاں انتقال کر گئیں تھیں جس کے باعث وہ انہیں آج بھی اپنی والدہ کے ساتھ آخری لمحات نہ گزار پانے کا غم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں