32

پوری دنیا میں جو کوئی نہ کر سکا یاسر شاہ نے کر دکھایا ،پاکستان بننے سے پہلے کا قائم کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا


دبئی (ڈیلی پریس کانفرنس)پاکستان کے مایہ ناز سپن باولر یاسر شاہ نے سب سے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا اور نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ضرور پڑھیں: اربوں کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد 1936 میں قائم ہونے والے تیز ترین 200 وکٹوں کے ریکارڈ کے قریب ترین پہنچ گئے ہیں اور ان کی مجموعی طور پر 195 وکٹیں ہو گئیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 33 ویں میچ کی پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تاہم وہ دو وکٹیں مزید لینے میں کامیاب نہیں ہوئے اورریکارڈ کا انحصار دوسری اننگ پر منتقل ہو گیا ۔پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے 274 رنز کیخلاف 348 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تاہم کھیل کے تیسرے دن کا اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ کا آغاز کر تے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26بنا لیے تھے جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی اور انہوں نے دوسری وکٹ کھیل کے تیسرے روز حاصل کر کے دنیا کی تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر ”’کلیری گریمیٹ“ کے پاس ہے جنہوں نے 1936 میں صرف 36 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں