30

نئے پاکستان میں گولیاں اورلاٹھیاں چلاناحکومتی وطیرہ نہیں،شہر یار آفریدی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں گولیاں اورلاٹھیاں چلاناحکومتی وطیرہ نہیں،ہم پاکستانیوں کوگلے لگائیں گے،گولی نہیں ماریں گے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔

ضرور پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی ظہیر احمد شہید
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،اگر سپریم کورٹ کوئی فیصلہ دیگی تو اس پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔جو قانون توڑے گا اس کیخلاف مثالی کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں: پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے جدہ میں تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی ممبران سے ملاقات
شہریار آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن نے توہین آمیزخاکوں پرحکومتی اقدام کی تعریف کی،جو ایوان میں بولتے ہیں کہ تعاون کریں گے ان کے کارکنوں نے باہر ہنگامہ آرائی کرائی،ہم نمبربنانے کیلئے گرفتاریاں نہیں کررہے۔گزشتہ دنوں احتجاج کے موقع پر تمام پارٹیاں ایک پیج پر تھیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے کل بھی میٹنگ ہوئی، وزیراعظم کوتفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں