25

سینیٹ اجلاس،حکومتی وزراءکی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ،وزراکی عدم موجودگی پراپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔تحریک انصاف کے سینٹر شبلی فراز نے ایوان میں کہاکہ کابینہ اجلاس کے باعث وزرا ایوان میں موجودنہیں،سینیٹر چودھری تنویر نے کہا کہ جب تک وزرا نہیں آتے ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔

ضرور پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی ظہیر احمد شہید
چیئرمین سینیٹ نے قائدایوان کواپوزیشن کومنانے کیلئے بھیج دیا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اجلاس کابینہ سے زیادہ اہم ہے،وزیراعظم کوپیغام دیں وزراکوسینیٹ بھیجیں۔صرف 3 حکومتی ارکان کی موجودگی میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایجنڈے پربحث شروع کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں