28

ماورا حسین اگلے برس پیا گھر سدھاریں گی


لاہور:(ڈیلی پریس کانفرنس) اداکارہ ماورا حسین اگلے برس پیا گھر سدھاریں گی، انھوں نے آئندہ سال شادی کرنے کا فیصلہ گھر والوں کی مرضی سے کیا ہے۔ ماورا پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ انہیں انکے خوابوں کا شہزادہ مل چکا ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے آئندہ سال دلہن بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ماورا نے اپنی فیملی کی مشاورت سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے ماورا حسین پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ انہیں انکے خوابوں کا شہزادہ تو مل چکا ہے لیکن وہ کون ہے ، کیسا ہے اور کہاں سے آیا ہے اسکے بارے میں صرف شادی کے قریب ہی بتائیں گی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماورا پر رواں سال ہی شادی کا دبائو تھا لیکن ایل ایل بی فائنل کی تیاری اور دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں