27

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شادی پر دولہا رنویر سنگھ کیلئے تحفہ خرید لیا، کونسی چیز خریدی اور اس کی قیمت کتنی ہے؟ یقین کرنا مشکل کیونکہ۔۔۔

ممبئی(ڈیلی پریس کانفرنس) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے جیولری اور رنویر کو تحفے میں دینے کے لیے سونے کی چین خرید لی جس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا، دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے شادی کی تقریبات کا آغاز پوجا سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت چار روز قبل بنگلور میں موجود دپیکا کے گھر پرمذہبی رسم کا انعقاد کیا گیا۔مذہبی رسم کی تصاویر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں رنویر یا ان کے اہل خانہ نظر نہیں آئے البتہ دپیکا کی ٹیم اور ان کے اہل خانہ موجود تھے، اس موقع پر باجی رائو مستانی نے نارانجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔دپیکا نے جو لباس زیب تن کیا اسے سبیاسچی نے خصوصی طور پر تیار کیا جبکہ شادی کی تقریب کے لیے بھی اداکارہ نے ان کے ہی تیار کردہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔پوجا کی رسم میں دپیکا نے بالوں میں جوڑا باندھا ہوا تھا جبکہ ان کے کانوں میں جھمکے بھی تھے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے معروف میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔مذہبی رسم کے بعد دونوں خاندان 2 نومبر کو اٹلی روانہ ہوگئے جہاں ان کی 14 اور 15 نومبر کو علیحدہ علیحدہ روایات کے مطابق شادی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں مکمل کرلی جبکہ انہوں نے اٹلی میں واقع ’لیک کومو‘ بھی بک کرلیا جہاں دو روز تک تقاریب ہوں گی، اٹلی میں ہونے والی تقاریب کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور 2 بالی ووڈ اداکار شرکت کریں گے جبکہ مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔بعد ازاں بھارت واپسی پر دونوں اداکاروں کی طرف سے علیحدہ علیحدہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، دپیکا کی طرف سے بنگلور جبکہ رنویر نے تقریب کے لیے ممبئی کا انتخاب کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون تین روز قبل ممبئی میں واقع سنار کی دکان پر پہلے سے منتخب کی جانے والی جیولری لینے پہنچیں اور انہوں نے سونے نقد رقم ادا کر کے خریدا۔

(ڈیلی پریس کانفرنس)کے مطابق اداکارہ کی جیولری میں جھمکے بھی شامل ہیں جس کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ دپیکا نے رنویر سنگھ کو شادی کا تحفہ دینے کے لیے جو سونے کی چین اور لاکٹ خریدا اس کا وزن 200 گرام اور قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔دپیکا اپنی شادی میں ایک کروڑ مالیت سونے کا سیٹ پہنیں گی جبکہ انہوں نے رنویر کو تحفے میں دینے کے لیے 20 لاکھ روپے مالیت کی چین کا انتخاب کیا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دپیکا اور رنویر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھی البتہ دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم پدمنی کے اداکاروں نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا خود ہی اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ شیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں