27

دانتوںکو 10 مختلف رنگوں میں رنگنے والی ’’ٹوتھ پالش‘‘


لندن:(ڈیلی پریس کانفرنس) ایک کمپنی نے کروم کے نام سے دانتوں کو رنگین بنانے والا روغن تیار کیا ہے جسے دانتوں کی نیل پالش کہا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ 24 گھنٹے تک دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگ سکتے ہیں جبکہ اس کے بعد رنگ اتر جاتا ہے۔

اگر آپ اپنے سفید دانتوں سے بور ہوچکی ہیں یا دانتوں کو بھی نیل پالش جیسا رنگ دینا چاہتی ہیں تو اس کے لیے کروم نامی دانتوں کی پالش تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے دانتوں کو کسی بھی رنگ میں رنگا جاسکتا ہے۔ اس کا فارمولہ ایک دندان ساز نے تیار کیا ہے جس میں الکحل اور اعلیٰ درجے کے پِگمنٹ (رنگ) شامل ہیں جو دانتوں کی اصل رنگت کو متاثر نہیں کرتے۔ اس کا کوئی ذائقہ نہیں اور رنگ کھانے کے ذائقے پر بھی اثرانداز نہیں ہوتا۔

کروم برانڈ کے بانی ڈیوڈ سِلورمین نے کہا ہے کہ اسے لگا کر آپ کسی بھی تقریب میں جاسکتی ہیں یا دفتر جاتے ہوئے اپنے دانتوں کا رنگ بالوں کا نیل پالش سے میچ کرسکتی ہیں۔ تاہم کمپنی نے اس کے تمام اجزا کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔ لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹوتھ پالش 100 فیصد محفوظ اور بے ضرر ہے۔ اسے کسی بھی ٹوتھ پیسٹ سے باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں