اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس) قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے باوجوداپوزیشن نے احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔
احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں جمعرات کواحتجاج کریں گی ہم نے قومی اسمبلی اجلاس جلدبلانے کی درخواست کی تھی اور سپیکرنے اجلاس جلدبلانے کی درخواست منظورنہیں کی اس لئے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے باوجوداپوزیشن نے احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔