53

سونالی باندرے نے نئی تصاویر شیئر کر دیں

لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں کینسر کے موذی مرض سے نجات پانے کے بعد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔

اداکارہ نے نئی تصویر میں ایک لمبے بالوں والی وگ پہن رکھی ہے جس سے ان کی ٹنڈ چھپ گئی ہے۔ اپنے سماجی رابطے کے اکائونٹ پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بطور آرٹسٹ ہر وقت اچھا لگنا ان کی مجبوری ہے۔

سونالی باندرے نے جولائی میں اس راز سے پردہ اٹھایا تھا کہ انہیں کینسر ہے اور وہ اس کا علاج کروا رہی ہیں۔ سونالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیماری کے دوران پریانکا چوپڑا نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بیماری سے صحتیاب ہونے کیلئے ان کی مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں