45

اچھا انسٹرکٹر وہ ہوتا ہے جس میں جذبہ بھی ہو اوراُسے اپنے مضمون پر دسترس بھی حاصل ہو : ذوالفقار احمدچیمہ

لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) اساتذہ اور ٹرینی کے درمیان موثر بات چیت معیاری نتائج حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔جو کہ معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ٹیوٹر اساتذہ کی سکلز اپ گریڈیشن ٹریننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذوالفقار چیمہ نے کہا ٹریننگ کا معیار تبھی بہتر ہو پائے گا جب نصاب و تدریسی طریقہ ٹرینیز کی ضرورت اور مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہو گا۔ ملک میں TVETسسٹم کی فعالی اور اس کی کامیابی کیلئے اعلیٰ معیاری ٹریننگ اور اعلیٰ درجے کے انسٹرکٹرزکا کلیدی کردار ہے ۔

انہوں نے اساتذہ کو ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی اور کہا اچھا انسٹرکٹر وہ ہوتا ہے جس میں جذبہ بھی ہو اوراُسے اپنے مضمون پر دسترس بھی حاصل ہو۔ ٹیم لیڈر ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام محمد علی خان نے کہا کہ اساتذہ کی مہارت کو بڑھانے سے نہ صرف ٹرینیز کے سیکھنے کا معیار بہتر ہو گا بلکہ ملک میں مجموعی طور پر ٹیوٹ سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی۔

جی آئی زی ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کی 750اساتذہ کی اس ٹریننگ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صوبائی ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز (TEVTAs) اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) سے مل کر منعقد کروا رہا ہے۔ان پروگرامز کیلئے یورپی یونین جرمنی اور ناروے کی حکومتوں نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔پنجاب میں ٹیوٹ سیکٹر کی اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کی اہلیت کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بڑھانا ہے۔ ٹیوٹ انسٹرکٹر زکی اس سکلز اپ گریڈیشن کی ٹریننگ کے تحت سال 2018میں 750اساتذہ کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں