60

چین میں مائیں یکم ستمبر سے پہلے بچہ کیوں پیدا کرنا چاہتی ہیں ؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی سر پکڑ لیں گے

بیجنگ (ڈیلی پریس کانفرنس)چین میں عجیب و غریب رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہ یہ کہ حاملہ خواتین اگست کے مہینے میں بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں ، بعض خواتین قبل از وقت زچگی کیلئے آپریشن کا سہارا لیتی ہیں جس سے بہت سی پیچیدگیاں بھی پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے لیکن یہ مائیں چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کا تعلیمی سال ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں سے پہلے شروع ہو جائے۔

چائنہ نیوز ایجنسی سی این ایس پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں چین کے ہسپتال کا ایک مصروف منظر دیکھا جا سکتا ہے جس میں بہت سی حاملہ خواتین موجود ہیں۔چین کے مقامی ہسپتالوں میں آنے والے حاملہ خواتین کی تعداد متوقع خواتین سے 30 فیصد زیادہ ہے۔ڈاکٹر سانگ ژیاﺅ ہوئی کے مطابق کچھ ماؤں نے تو نارمل زچگی نہ ہونے کی صورت میں 31 اگست کی آپریشن کی تاریخ بھی لے رکھی تھی۔ ڈاکٹرز خواتین کو قدرتی زچگی کروانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کے پھیپھڑے مکمل نہیں بن پاتے اور انہیں زندگی میں آگے چل کر سانس کی تکالیف ہو سکتی ہیں لیکن یہ بات بھی بعض والدین کو آپریشن سے روک نہیں پاتی۔حکومت بچوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کر کے قدرتی زچگی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پہلی مرتبہ بچے کی پیدائش اگر آپریشن سے کر دی جائے تو دوسرے بچے کی پیدائش میں پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔

ضرور پڑھیں:بھارت کا وہ علاقہ جہاں ” بیویوں کو کرائے “ پر دینے کیلئے میلہ لگتا ہے جس میں گاہک آتے ہیں اور پسند کرتے ہیں جس کے بعد معاہدہ ہوتا ہے ،جب معاہدہ ختم ہو تا ہے تو پھر ۔۔۔سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے
چین میں یہ بات بھی عام ہے کہ والدین پر اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے کا بھی دباؤ ہوتا ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا تعلیمی دور جلد از جلد شروع ہو جائے۔ایک والد مسٹر وانگ نے سی این ایس کو بتایا کہ ان کے پہلے بچے کو سکول میں دیر سے داخلے کا مسئلہ ہوا تھا کیونکہ وہ ستمبر میں پیدا ہوا تھا۔

ایک برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرمیوں میں پیدا ہونے والے بچے امتحانات میں کم کارکردگی دکھا پاتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہم جماعتوں سے عمر میں ایک سال چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کے دماغ کی ابھی ٹھیک سے نشونما نہیں ہو پاتی۔ فن لینڈ کو تعلیم کے میدان میں رہنما تصور کیا جاتا ہے لیکن وہاں بھی باقاعدہ تعلیم سات سال کی عمر سے پہلے شروع نہیں ہوتی۔ اس کے باوجود فن لینڈ کے بچے دیگر ممالک میں جلد سکول شروع کرنے والے اپنی عمر کے بچوں کے برابر علم حاصل کر لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں