17

پی آئی اے کا بعد از حج فلائٹ آپریشن آج شروع ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)پی آئی اے کا بعد از حج فلائٹ آپریشن آج (پیر سے)شروع ہوگاجس کا اختتام25 ستمبرکو ہوگا۔

پی آئی اے کے بعد از حج فلائٹ آپریشن کے مطابق2پروازوں کے ذریعے 700سے زائد حجاج کرام کراچی اور اسلام آباد پہنچیں گے، لاہورکے لیے پہلی حج پرواز منگل کی صبح 7 بجے پہنچے گی اور جبکہ جدہ اور مدینہ منورہ سے 225 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جائیں گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے 68 ہزار سے زائد حجا ج کرام کو وطن واپس لائے گی اور بعد از حج فلائٹ آپریشن کا اختتام25 ستمبرکو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں