41

ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 90 لاکھ 74 ہزارایکڑفٹ ہوگیا:ارسا

اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق ارسا کی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 90 لاکھ 74 ہزارایکڑفٹ ہوگیاہے۔
(ڈیلی پریس کانفرنس)
ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 60 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ،منگلا میں پانی کا ذخیرہ 29 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اسی طرح دریاوں میں پانی کی آمد3لاکھ 67ہزار300 کیوسک جبکہ اخراج 3لاکھ 49 ہزارکیوسک ہے ۔ارسا کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 90 لاکھ 74 ہزارایکڑفٹ ہوگیاہے جبکہ گزشتہ روز ڈیموں میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 90 لاکھ 53 ہزارایکڑ فٹ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں