49

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچیں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو آج دوپہر تین بجے واہگہ بارڈر پہنچیں گے اور 18 اگست کو ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ اداکار عامر خان کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ سنیل گواسکر، کپل دیو اور عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کافیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں