51

ٹیکس فائلر کی شرط کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ

کراچی: (ڈیلی پریس کانفرنس) ٹیکس فائلر کی شرط ہونے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا، نئے مالی سال کے پہلے ماہ، جولائی میں 17 ہزار 529 گاڑیاں فروخت خریدی گئیں۔

نئی گاڑی کی خریداری کے لئے ٹیکس ریٹرن فائلر ہونے کی پابندی عائد کیے جانے کے باوجود نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 19 فیصد اضافے سے 17 ہزار 529 تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 676 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔

جولائی میں 1300 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت 21 فیصد اضافے سے 9 ہزار 659 رہی، 1000 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت 16 فیصد اضافے سے 4 ہزار 433 اور 800 سی سی کی گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد اضافے سے 3 ہزار 437 رہی۔

ماہرین کے مطابق نئے فنانس بل میں فائلرز کی شرط کے عائد کیے جانے کے بعد خدشہ تو یہی تھا کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی واقع ہوگی مگر حالیہ اعداد شمار تو کچھ اور ہی بتا رہے ہیں جس سے لگتا یہی ہے کہ رواں مالی سال بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں