15

”13 اگست کی شام کو عمران خان نے ان تمام لوگوں کو دعوت دی ہے تاکہ۔۔۔“ شاہ محمود قریشی نے اعلان کردیا، اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کی جانب سے تمام ممبرز کو 13 اگست کو مدعو کیا گیاہے جس دوران آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی اور تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ فیصلہ ہواہے کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیاہے جس دن تمام ممبران حلف لیں گے اور یہ بھی فیصلہ ہواہے کہ اسی رات کو آٹھ بجے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تمام اتحادی جماعتوں سمیت تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا گیاہے جس میں آئندہ لے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت بھی ہو گی اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ میں نے اور جہانگیر ترین نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمارے سپیکر کی مکمل حمایت کرنے کی فیصلہ کیاہے ۔

شاہ محمودی قریشی کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے اسد قیصر کو نامزد کیا گیاہے جبکہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور ہوں گے تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان عمران خان کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں