35

عدلیہ مخالف نعرے لگانےوالے ملزم کو عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)انسداد دہشت گردی کی عدالت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے والے ملزم راجہ امتیاز کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 13 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔اس موقع پر عدلیہ مخالف نعرے لگانےوالے ملزم راجہ امتیازکوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 13 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عدلیہ مخالف نعرے لگانے پرملزمان کےخلاف تھانا سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں