36

”اس بیٹسمین کو گیند کروانا خواب تھا لیکن۔۔۔” وہ کون سا بلے باز ہے جسے گیند کروانا محمد عامر کا خواب تھا؟ نام جان کر ہی آپ کہہ اٹھیں گے ”ایسا بیٹسمین دوبارہ کبھی نہیں آئے گا“

لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ ایسے بلے باز ہیں جنہیں باﺅلنگ کرواتے ہوئے محمد عامر کو مشکلات پیش آئیں مگر ایک بلے باز ایسا بھی ہے جسے گیند کروانا محمد عامر کا خواب تھا جو کبھی پورا نہیں ہو سکے گا جبکہ بیٹسمین کا نام جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ”ایسا بیٹسمین دوبارہ کبھی نہیں آئے گا۔“

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے انکشاف کیا کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کیساتھ نہ کھیلنا اور انہیں باﺅلنگ نہ کروانا میری بدقسمتی ہے حالانکہ انہیں باﺅلنگ کروانا میرا خواب تھا۔ وہ اپنے دور کے سب سے بہترین بلے باز تھے، اور میری نظر میں وہ اپنے دور کے مشکل ترین بلے باز بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں