68

عمران خان کے قریبی ترین پر اسرار دوست انیل مسرت اور اداکار اکشے کمار کی ویڈیو سامنے آ گئی ، الیکشن کے بارے میں کیا بات کر رہے ہیں ؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

لندن ( ڈیلی پریس کانفرنس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست ” انیل مسرت “ کی بھارتی اداکار اکشے کمارے کے ساتھ انتہائی حیران کن ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ پاکستان کے حالیہ الیکشن کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انیل مسرت برطانیہ کے بڑے پراپرٹی ٹائیکون میں سے ایک ہیں اور وہ جانی مانی شخصیت ہیں ، ایک سال قبل ان کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی جس میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کی کئی اور شخصیات نے شرکت کی لیکن اسی تقریب میں بالی ووڈ کی معروف ترین شخصیات بھی دکھائی دیں جن میں انیل کپور بھی شامل تھے تاہم اب انیل مسرت کی اکشے کمار کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ۔

ضرور پڑھیں:بازی پلٹ گئی ،دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے شاہ فرمان کو اے این پی کے خوشدل خان نے شکست دیدی
انیل مسرت کی بالی ووڈ ستاروں سے کافی دوستی ہے اور جس طرح وہ اس ویڈیو میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے اکشے کمار کے ساتھ بے تکلفی سے گفتگو کررہے ہیں ، اس سے معلوم ہوتاہے کہ وہ گہرے دوست ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے حال ہی میں الیکشن سے قبل اپنی ایک تقریر کے درمیان انیل مسرت کا ذکر بھی کیا تھا۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اکشے کمار انتہائی مہنگی ترین گاڑی ’رولز رائس ‘ چلا رہے ہیں جبکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرست براجمان ہے اور اکشے کمار ان سے پنجابی میں کہتے ہیں کہ ” توسی الیکشن دا نتیجہ لے کے آنا اے“(آپ نے الیکشن کا نتیجہ لے کر آنا ہے )۔یہ ویڈیو ممکنہ طور پر عام انتخابات سے قبل کی معلوم ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں