58

پاکستانی فلم انڈسٹری کوسپورٹ کی ضرورت ہے:نیناں چوہدری

لاہور اداکارہ وماڈل نیناں چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے۔ دنیا میں ہمیشہ وہی لوگ اورقومیں ترقی کرتی ہیں، جویکجا ہوکرملک اورقوم کی بہتری کے لئے کام کریں۔ آج ہم جن ممالک کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں پرلوگوں کے پاس وسائل ہی وسائل ہیں اوروہ خوش وخرم زندگی بسرکررہے ہیں، ان کی جدوجہد کا جائزہ لیں توایک ہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ ان لوگوں نے ایک جاں ہوکربہتری اورترقی کی جانب قدم بڑھایا اورآج سکون اوراطمینان کی زندگی بسرکررہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے۔ نیناں چوہدری نے کہا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کوپیچھے چھوڑنے اورراستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر گامزن ہیں۔ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان فلم میکرز اپنے قیمتی سرمائے سے فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں مگرانہیں سینما گھروں میں وہ رسپانس نہیں ملتا جوغیرملکی پراڈکٹس کودیا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اس بات کومانتی ہوں کہ ہماری فلمیں فی الوقت انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق نہیں ہیں لیکن ان کا معیارماضی کے مقابلے میں بہت اچھا ہوچکا ہے۔ اگران فلموں کو سپورٹ کیا جائے تویہی فلمیں ریکارڈ بزنس کرسکتی ہیں۔کیونکہ اس وقت دکھائی جانے والی فلموں میں کہانی ، لوکیشن، مزاح اورمیوزک کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کا خوبصورت اضافہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں