22

ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ازخودنوٹس:عدالت نے وکلا کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثارنے کیس کے 5وکلا کوچھٹی پر ہونے کے باعث سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجدالیاس بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اپنا یا کہ ڈریپ نے زیرالتوا تمام درخواستیں نمٹادی ہیں اور نئی ڈرگ پالیسی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے 5وکلاچھٹی پرہیں،2وکلابیمار ہیں جبکہ 2فٹبال میچ دیکھنے بیرون ملک ہیں۔سپریم کورٹ نے وکلا کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں