97

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ کی ویڈیو آج ریلیز ہوگی


(daily press conference)
علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ نے تو پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے اور آج اس کی ویڈیو بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

فلم کا گانا ’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جس کے بول علی ظفر نے خود لکھے ہیں۔

طیفا کون ہے؟

گانے کی کوریوگرافی بالی وڈ کے کوریو گرافر فیروز خان نے کی ہے، جو علی ظفر کے بہترین دوست بھی ہیں۔

اس آئٹم سانگ کی ویڈیو آج ریلیز ہوگی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں