99

فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کیلئے ہوجائیں تیار

نوجوانوں (daily press conference)میں ‘جب لائف ہو آؤٹ آف کنٹرول، ہونٹوں کو کرکے بول، آل از ویل’ کا گیان بانٹنے والے ‘بابا رنچھوڑ داس’ ایک بار پھر فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کے ساتھ آنے والے ہیں۔

جی ہاں فلمساز راج کمار نے 2009 کی مشہور اور یادگار فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل جلد بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی اس وقت فلم ’سنجو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ فلم ’منا بھائی 3 ‘ کی تیاری مکمل کریں گے۔

ان دونوں فلموں سے فارغ ہونے کے بعد راج کمار ہیرانی فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام شروع کردیں گے جس کے اسکرپٹ کا کچھ حصہ لکھ لیا گیا ہے۔

راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ ان کی اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی خواہش تھی کہ فلم کا سیکوئل ضرور بنے اور تینوں دوستوں کے سفر کو آگے لے کر جایا جائے۔

فی الحال فلم کی کاسٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ فلم ’3 ایڈیٹس‘کی کہانی 3 دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں مرکزی کردار عامر خان نے نبھایا تھا جب کہ ان کے دیگر دو دوستوں میں شرمن جوشی اور مادھون شامل تھے۔

فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور خان اور بومن ایرازنی بھی شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں