50

چینگ ژی شیان: چین کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

چین کئی ارب پتی خواتین کا ملک ہے، جن میں سے زیادہ تر اپنے بل بوتے پر ارب پتی بنی ہیں۔ تاہم ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی خاتون 24سال کی عمر میں ارب پتی بن جائے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ دنیا میں ایسی کتنی خواتین ہوں گی جو 24سال کی عمر میں ارب پتی بنیں، تو آپ جواب دینے سے پہلے اس سوال پر حیران ہوں گے کہ کوئی شخص 24سال کی عمر میں کیسے ارب پتی بن سکتا ہے؟ تاہم، چین کے ’نیو فارچون‘ میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ 24سالہ چینگ ژی شیان چین کی سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں۔ ’نیوفارچون‘ کے مطابق، چینگ ژی شیان کے اثاثوں کی کُل مالیت 11ارب 60کروڑ ڈالر ہے۔چینگ ژی شیان، چین کی سوشل میڈیا اسٹار، سرمایہ کار اور انسان دوست شخصیت ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چینگ ژی شیان 2009ءمیں انتہائی کم عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھی۔ 2009ءمیں چینگ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر منظرعام پر آئی جس میں انھیں ہاتھ میں چائے کا کپ اُٹھائے دیکھا جاسکتا تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے، ان کی یہ فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور انھیں ’ملک ٹی سِسٹر‘ کے نام سےپکارا جانے لگا۔ بات صرف یہیں تک نہیں رُکی، بلکہ ایک سروے میں انھیں چین کی ’سب سے پُرکشش طلبہ‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں