51

نیب ریفرنسز: نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت


اسلام آباداحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے خلاف نیب ریفرنسز کی پیروی کی غرض سے وکیل مقرر کرنے کےلئے 19 جون تک کی مہلت دے دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس ریفرنس کی سماعت کی۔

ضرور پڑھیں:’’نوازشریف منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں گے اگر ۔۔۔‘‘ چوہدری نثار نے وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
سابق وزیراعظم نوازشریف آج اپنے وکیل کے بغیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی عدالت میں موجود تھیں۔

سماعت کے آغاز پر جج محمد بشیر نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ ‘آپ کو دوسرا وکیل رکھنا ہے یا خواجہ حارث کو ہی کہا ہے؟’ ساتھ ہی جج نے کہا کہ ‘ابھی تک خواجہ حارث کی کیس سے دستبرداری کی درخواست منظور نہیں کی گئی’۔

ضرور پڑھیں:ن لیگ سے ناراض چوہدری نثار کو الیکشن سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، کاغذاتِ نامزدگی ایک ایسی چیز کو بنیاد بنا کر چیلنج کردیے گئے کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا
جس پر نواز شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ‘یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں، ایک وکیل نے کیس پر 9 ماہ محنت کی ہے’۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ وہ ہفتہ، اتوار کو کام نہیں کریں گے، ہم تو روز لاہور سے آتے ہیں اور سحری کرکے عدالت کےلئے روانہ ہوتے ہیں’۔ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ‘اب کیا24/7 کیس چلانا ہے؟ کیا ایسی کوئی اور مثال ہے؟’نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس کیس میں 100 کے قریب پیشیاں ہو چکی ہیں’۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ اس مرحلے پر نیا وکیل مقرر کرنا ممکن نہیں’۔

ضرور پڑھیں:’’ ہم تو روز لاہور سے آتے ہیں اور سحری کرکے عدالت کے لیے روانہ ہوتے ہیں، کیا اب ۔ ۔ ۔؟‘‘ نوازشریف نے احتساب عدالت کے جج سے ایسی بات پوچھ لی کہ آپ کا دل بھی پسیج جائے گا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہفتے اور اتوار کو یا عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد سماعت نہیں ہونی چاہیے، ہم پیر سے جمعہ تک اس عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، اس وجہ سے سپریم کورٹ سے میرا ایک کیس عدم پیروی پر خارج ہوگیا جبکہ شرجیل میمن کیس میں ایک ملزم کا وکیل ہوں اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر مجھ پر جرمانہ ہوا’۔

سماعت کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کےلئے 19 جون تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ضرور پڑھیں:’عمران خان مدینہ پہنچے تو انہوں نے پاؤں میں کیا چیز پہن رکھی تھی ، جوتے نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔‘ ویڈیو منظر عام پر آگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عدالت سے اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں