103

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، انٹرامتحانات کے اوقات تبدیل

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے آئندہ ہفتے سے شہر قائد میں ہونے والے ممکنہ ہیٹ ویو کےخدشات کے پیش نظر انٹر امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ پیر سے شہر قائد ایک بار پھر گرمی کی شدید لپیٹ میں ہوگا اور سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث شہر کا درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جس کے تحت سندھ اور شہری حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ مختلف شاہراؤں پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے کیمپ بھی قائم کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پیر سے پھر شدید گرمی کا امکان
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے گزشتہ دنوں پڑھنے والی شدید گرمی کے پیش نظر فرسٹ اور سیکنڈ ایئرکے امتحانات ملتوی کردیے تھے تاہم اب انٹر بورڈ نے امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

انٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 29 مئی سے 13 جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیوٹ کے امتحانات اب صبح ساڑھے 8 بجے سے ہوں گے جبکہ 28 مئی کا پرچہ پرانے مقررہ وقت یعنی دوپہر 2 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
ڈاکٹر سیمی جمالی نے مشورہ دیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے افطار کے بعد اور سحری میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں تاہم اگر باحالتِ مجبوری دھوپ میں نکلنا پڑے تو چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں