104

شہر کے بیشتر نجی سکولز چھٹیوں کے باوجود کھلے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بے بس

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نجی سکولز انتظامیہ کے آگے بے بس ہوگئی۔ شہر کے بیشتر نجی سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود کھلے ہیں۔ کمشنر لاہور کے تحت چلنے والا ڈویژنل پبلک سکول بھی تعطیلات کے باوجود کھلا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچوں کو سمر کیمپ کا اعلان کر کے فیسیں لینے کے لیے سکول بلایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں