89

2017-18 کی انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے 170 یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

(Pcnews) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے تعلیم کیساتھ کھیلوں میں بھی سب سے آگے ہونے کی روایت برقرار رکھی۔ انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں ایک سو ستر یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ کر لگاتار ساتویں بار پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تعلیم ہویا کھیل کا میدان، یو سی پی نے ہر شعبے میں برتری ثابت کر دی۔ 2017-18 کی انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے ایتھلیٹس چھائے رہے۔ 170 یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ کر مسلسل ساتویں سال پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کھلاڑی چیمپئن شپ میں کامیابی پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ یو سی پی میں ملنے والی سہولیات کے بھی معترف ہیں۔ ایونٹ میں یو سی پی نے ایتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، باکسنگ سمیت 31 کھیلوں میں چار ہزار نو (4009) پوائنٹس حاصل کیے۔ پنجاب یونیورسٹی کا 2631 پوائنٹس کیساتھ دوسرا نمبر رہا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس یو سی پی محمد ارشد ستار کا کہنا ہے کہ ماضی میں پنجاب یونیورسٹی کھیل کے مقابلوں میں سب سے آگے تھی۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے ان کی برتری ختم کی۔ کھیلوں کا قومی میدان ہو یا عالمی سرکٹ، قومی کرکٹر حسین طلعت، فہیم اشرف، گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ، طیب، محمد بلال اور باڈی بلڈر سلمان یو سی پی اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے فتح کے جھنڈے بلند کر چکے ہیں۔ اسی ریت کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف دی پنجاب نے انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں برتری کی دھاک برقرا رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں