48

سی پیک کا حصے بننے کے لیے چین نے افغانستان کی حمایت کر دی

افغانستان نے بھی سی پیک کا حصے بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ چین نے بھی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

Pcnews سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور چین پڑوسی ہیں۔ سی پیک میں افغانستان کی شمولیت مثبت اقدام ہوگا۔

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کی شمولیت کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اقتصادی تعاون سے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

چینی سفیر کے مطابق، افغانستان میں قیام عمل کا واحد راستہ مفاہمتی عمل ہے۔ افغان طالبان کو کئی بار امن مذاکرات میں شرکت کیلئے کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں