63

پنجاب حکومت نے 17 مئی سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے 17 مئی سے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک اور موسم گرما کی کہ وجہ سے اس سال اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 17 مئی سے شروع ہوں گی۔

صوبے کے تمام اسکولوں کی چھٹیاں 9 اگست کو ختم ہوں گی جس کے بعد اسکولز 10 اگست کو کھلیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں جلدی کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں