29

38ہزار فٹ بلندی پرغیرملکی پروازبے قابو،پاکستانی حکام کی بروقت کارروائی نے بڑے حادثے سے بچالیا


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس)پاکستانی حکام کی بروقت کارروائی نے غیر ملکی مسافر طیارے کو تباہی سے بچالیا۔ ڈیلی پریس کانفرنس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے غیر ملکی ایئرلائن کو حادثے سے بچالیا۔جے پور سے مسقط جانے والی غیر ملکی پرواز ڈبلیو وائی 276آسمانی بجلی کی زد میں آگئی اور38ہزار فٹ کی بلندی پر بے قابو ہوگئی۔طیارہ بھارتی حدود سے ہوتا ہوا پاکستانی ریجن میں داخل ہوچکا تھا جس پر پائلٹ نے اےٹی سی کو میڈے میڈے کال دی جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت ردعمل دیا اور بہترین پیشہ ورانہ امور نبھاتے ہوئے اسے دیگر طیاروں سے ٹکرانے سے بچالیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں ایک سو پچاس مسافر سوارتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں