40

ھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس)شارجہ سے لکھنو جانے والی بھارتی پرواز کو مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کروا دیا گیا ۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز 6 ای 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی اجازت ملنے پر طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا۔بعد ازاں ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ 6 ای 1412 صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں