138

گورنرسندھ محمدزبیرکی قومی ہاکی ٹیم کےسابق کپتان منصوراحمد کےگھرآمد

کراچی: گورنرسندھ محمد زبیر نے ہاکی ورلڈ کپ 1994 ءکی فاتح پاکستان ٹیم کے ہیرو اور سابق قومی کپتان اولمپئین منصور احمد مرحوم کے گھر پہنچ کر سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے منصور احمد کی والدہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے ہاکی لیجنڈ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے،منصور احمد نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پور ی دنیا منصور احمد کی گول کیپنگ کی صلاحیتوں کی مداح رہی جبکہ ان کی خدمات کے اعتراف میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اعزازات سے نوازا گیا، اولمپئین منصور احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی منصور احمد کی خدمات کے اعتراف میں گورنرہاﺅس میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ہاکی لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں