77

گرلز کالج کی پرنسپل اور لیکچرارمیں جھگڑالیکن لیکچرار کی بہن نے لیب اسسٹنٹ کو تھپڑ کیوں مارا؟ حیران کن خبرآگئی


حیدرآباد(ڈیلی پریس کانفرنس)حیدرآبادکے گرلز کالج میں چھٹی لینے کا معاملہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگیا، خاتون لیکچرار نے چھٹی مانگی نہ ملی تو پرنسپل سے تکرار ہوگئی جو بڑھتے ہوئے جھگڑے کی صورت اختیارکرگئی۔ڈیلی پریس کانفرنس کے مطابق حیدرآباد کے زبیدہ کالج میں خاتون لیکچرار کاچھٹی مانگنا جھگڑے کا باعث بن گیا۔چیخ و پکار مچنے سے خاتون لیکچرار بے ہوش ہوگئیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ایمبولینس بلا لی گئی تاہم ایمبولینس کو کالج کے اندر داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔اسی اثنا میں خاتون لیکچرار کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے جبکہ لیکچرار کی بہن نے ایمبولینس کو کالج داخل ہونے سے روکنے پر لیب اسسٹنٹ کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں