38

گدھے کی الائشیں ملنے کاواقعہ ، یہ کس نے ذبح کیے اور گوشت کہاں ہے ؟ حیران کن خبر آ گئی


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس )گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کی الائشیں ملنے کا انکشاف ہوا تھا تاہم پولیس نے اب اس کی مختلف پہلوﺅں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ڈیلی پریس کانفرنس کے مطابق گزشتہ روز کلفٹن سے تین گدھوں کی الائشیں ملیں تھیں جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ، پولیس نے علاقے میں موجود عمارتوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں اور جائزہ لیا جارہاہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک گاڑی کو دیکھا گیاہے جس میں کچھ افراد گدھے کی الائشیں پھینکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ، پولیس نے گاڑی مالکان تک رسائی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔تفتیشی حکام کاکہناہے کہ بظاہر یوں لگتاہے کہ کچھ غیر ملکی افراد نے گدھوں کو ذبح کرنے کے بعد گوشت استعمال کیا ہے جبکہ گدھے کو کاٹ کر گوشت بیچنے کے امکان کم ہیں کیونکہ جو اس طرح کا کام کرتے ہیں وہ الائشیں شہر میں نہیں پھینکتے بلکہ کہیں چھپا کر زمین میں دبا دیتے ہیں ۔پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔گدھوں کی الائشوں کو کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی نے اسے علاقے سے ہٹا دیا تھا ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل گدھے کے گوشت کے ہوٹلوں اور دکانوں پر بکنے کے انکشاف کے بعد حکام نے سخت کارروائی عمل میں لائی اور اس کی روک تھام کیلئے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم اب ایسا واقعہ لمبے عرصے کے بعد پیش آیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں