27

کیا پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ میں فیملی کو ساتھ لے جا سکیں گے ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ بڑا فیصلہ کر لیا


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی توجہ کھیل کی طرف رکھنے کیلئے اہلخانہ کو انگلینڈ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

ضرور پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری پیش ہونے کا حکم
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے طے کیاہے کہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے دوران اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ،اور اگر وہ ساتھ لانا چاہتے ہیں تو پھر انہیں ان کی رہائش اور کھانے سمیت سارا خرچ اپنی جیت سے ادا کرنا ہو گا ۔تاہم صرف حارث سہیل وہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو ان کی بیوی اور اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن ٹیم منیجر نے عالمی کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اس نئی پالیسی سے آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ آج دوپہر اڑھائی بجے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا وارم اپ میچ کھیلا جائے ۔قومی ٹیم ورلڈکپ میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں