37

”کوچنگ سٹاف بدل دیں مگر سرفراز کو کپتان رہنے دیں کیونکہ۔۔۔“ قومی ٹیم کے کپتان کے حق میں آواز بلند ہو گئی


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان عبدالقادر خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ایک فائٹر کپتان ہے، اسے ہٹانا درست نہیں ہو گا۔

ضرور پڑھیں: سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عبدالقادر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سارے کوچنگ سٹاف کو ہی تبدیل کردینے کی ضرورت ہے لیکن سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا درست نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک فائٹر کپتان اور ماضی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں،انڈر 19سطح سے قومی ٹیم تک آنے والے کرکٹر کے کریڈٹ پر چیمپئنز ٹرافی بھی ہے،صرف ایک خراب کارکردگی کی بنیاد پر ان سے کپتانی چھین لینا غلط فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں