31

کومل عزیز قتل کی چشم دید گواہ، پولیس نے ایک ملزم پکڑلیا


کراچی: (ڈیلی پریس کانفرنس) اداکارہ کومل عزیز نے بوٹ بیسن کراچی میں قتل کی واردات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کومل عزیز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں قتل کی واردات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہی ہیں۔کومل عزیز نے کہا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی جب ایک شخص ثنااللہ کا قتل ہوا اور میں سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچی، بعد میں کہا گیا کہ وہ ڈکیت تھا اور اس کے پاس اسلحہ تھا حالانکہ موقع سے کوئی اسلحہ نہیں ملا تھا بلکہ اس کے پاس سے ایک موبائل اور 1600 روپے نکلے تھے۔ کومل عزیز کے آواز اٹھانے پر پولیس نے حسیب نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں