109

کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 64 اموات،1361 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس ) کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 474، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 490، بلوچستان میں 19 ہزار 10، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955، اسلام آباد میں 43 ہزار 901 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں