34

کورونا ایس او پیز خلاف ورزی کیس ، کیپٹن صفدر سمیت تمام ملزموں کی ضمانت منظور


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)سیشن کورٹ لاہو رنے گوجرانوالہ جلسہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کیس میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق سیشن کورٹ لاہو ر میں گوجرانوالہ جلسہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان کیپٹن (ر) صفدر ، سیف الملوک کھوکھر، مرزا جاوید ،علی پرویز ملک ،مبشر جاوید اوررانا مبشر اقبال عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا۔
کیس کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیااورمقدمہ کے تفتیشی افسر کو فوری طلب کر لیا، عدالت نے کہاکہ مقدمہ اورتھانہ ایک ہے،دفعات ایک جیسی ہیں ملزمان آئیں،عدالت نے کیپٹن (ر)صفدرسمیت14ملزمان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں