31

کراچی سے اغوا ہونیوالی دعا منگی گھر پہنچ گئی


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس ) ایک ہفتہ قبل خیابان بخاری سے اغوا ہونیوالی دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچ گئی تاہم اہلخانہ دعا سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں۔ مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر ڈیرھ سے دو کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی بازیابی عمل میں آئی، دعا گزشتہ شب گھر پہنچ گئی ہے اور وہ خیریت سے ہے تاہم اہلخانہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئرکرنے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل ڈیفنس خیابان بخاری کے علاقے سے اپنے دوست کے ہمراہ واپس آتے ہی اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان گاڑی میں ڈال کر دعا کو لے گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود لڑکے کو بھی گولی مار ی گئی جو زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں