87

ڈیزائنر ثانیہ مسقطیہ نیویارک فیشن ویک کا حصہ بن گئیں


کراچی: (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر ثانیہ مسقطیہ نیویارک فیشن ویک 2019 کا حصہ بن گئیں۔ وہ پہلی پاکستانی ڈیزائنر ہیں جو ملکی فیشن کلیکشنز 2019 کی نمائش کر کے اس فیشن ویک میں‌ شریک ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے(ڈیلی پریس کانفرنس) سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فیشن کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کیلئے امریکہ میں دی کونسل آف سپرنگ امریکن فیشن ڈیزائنرز کے اشتراک سے نیویارک فیشن ویک 2019 فیشن شو کیس ثانیہ سٹوڈیو قائم کیا جائے گا۔

ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ شو کیس ثانیہ سٹوڈیو میں رواں ماہ کے دوران منعقد ہونے والے فیشن ویک 2019 اور برائیڈل ویک میں پیش کئے گئے ملبوسات کو مذکورہ سٹور کی زینت بنایا جائے گا۔ ابھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کو بھی اس فیشن ویک میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں