39

چاندرات کے بازاروں پر پابندی عائد، عید کی چھٹیاں کتنی اور کب سے ہوں گی ؟ حکومت نے اعلان کر دیا


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے عیدالفطر کے موقع پر چھ چھٹیوں کااعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں عیدالفطر کے موقع پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ عید الفطر کیلئے خصوصی ٹرینیں سات مئی سے چلائی جائیں گی جبکہ چاند رات کے بازاروں ، مہندی اور جیولری کے سٹالز لگانے پر پابندی ہو گی ، 8 سے 16 مئی تک انٹر سٹی ٹرانسپور ٹ پر مکمل پابندی ہو گی ، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔عید پر لازمی سروسز کے علاوہ دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر تمام سیاحتی مقاموں کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں مصری شاہ کی سکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جبکہ 40 سے 49 سال عمر کے افراد کی تین مئی سے ویکسی نیشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہو گیاہے ۔دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوای پروازیں کمی کی جارہی ہیں ، پاکستان آنے والی مسافرپروازوں کو پانچ مئی سے بیس مئی تک کم کیا جائے گا ۔پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق فیصلے پر 18 مئی کو دوبارہ غور کیا جائے گا ، مسافر پروازوں کے متعلق تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرے گی ۔ اجلاس میں چھ ہزار میٹرک ٹن آکسیجن کی درآمد اور پانچ ہزار آکسیجن سلینڈر کی درآمد کا اجازت نامہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ 20 کریو جینک ٹینکس کا درآمدی اجازت نامہ بھی منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں